ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

292

لاہور ہائی کورٹ میں مشہور موبائل فون ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فوری پابندی کے لیے ایک سول متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ ندیم سرورو نے ایک شہری کی طرف سے یہ درخواست عدالت میں دائر کی، جو عدالت میں زیر التوا مرکزی اپیل کے درخواست گزار بھی ہیں۔

وکیل کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک کے خلاف مرکزی درخواست اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی جبکہ یہ انتہائی اہم معاملہ تھا۔