گزشتہ ماہ 14 جون کو بولی وڈ کے نوجوان اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی ہی رہائش گاہ پر ملازمین اور دوست کی موجودگی میں خودکشی کرلی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر بولی وڈ سمیت بھارت بھر میں لوگ غصے میں دکھائی دیے تھے اور لوگوں نے اداکار کی خودکشی کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں جاری اقربا پروری اور بڑے اداکاروں کی بے رحمی کو قرار دیا تھا۔
ابتدائی طور پر سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے مگر ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا عندیہ نہیں دیا گیا تھا کہ اداکار کو قتل کیا گیا ہے۔
سشانت سنگھ کی خودکشی کےبعد ریاست بہار کی ایک عدالت میں مقامی وکیل نے اداکار سلمان خان اور فلم ساز کرن جوہر سمیت 8 بولی وڈ شخصیات کے خلاف قتل کا مقدمہ چلانے کی درخواست بھی دائر کی تھی مگر عدالت نے اسے مسترد کردیا تھا۔