ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی طلبہ کو جبری وطن بھیجنے کا حکم واپس لینا پڑ گیا

278

ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی طلبہ کوجبری وطن بھیجنے کا حکم واپس لینا پڑگیا۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نےاعلان کیا تھا کہ امریکا میں زیر تعلیم ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کو ملک چھوڑنا پڑے گا جن کی کلاسیں کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن ہورہی ہیں۔

 احکامات پر عمل نہ کرنے والے طلبہ کے ویزے منسوخ کرکے انہیں جبری طورپر ملک بدر کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

 ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف ہاروڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے انتہائی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا جس کے بعد کیلی فورنیا کے پبلک کالجز اور بعد میں 17 ریاستوں نے فیصلہ کو چیلنج کردیا تھا۔