اداکارہ نایا ریویرا کی لاش ایک ہفتے بعد مل گئی

256

نیو یارک:امریکا میں 8 جولائی کو نہانے کے دوران ڈوب جانے والی 33 سالہ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کو تلاش کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب پیرو جھیل میں 8 جولائی کو نہانے کے دور ڈوب جانے والی 33 سالہ اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کو تلاش کرلیا گیا۔ وہ 8 جولائی کی دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دوری پر واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔

اداکارہ نے جھیل کی سیر کے لیے کرائے پر کشتی حاصل کی تھی اور جھیل میں جانے کے بعد وہ نہانے کے لیے جھیل میں اتریں اور پھر واپس نہیں آئیں۔

اداکارہ کی کشتی کے قریب سے ایک اور کشتی گزری تھی، جس پر سوار افراد نے اداکارہ کی کشتی پر بچے کو لاوارث حالت میں دیکھتے ہوئے ریسکیو حکام کو مطلع کیا تھا۔

کشتی پر موجود لاوارث بچہ اداکارہ نایا ریویرا کا 4 سالہ بیٹا تھا، جنہوں نے حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ نہانے کے لیے جھیل میں اتری تھیں مگر وہ واپس نہیں آئیں۔