لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔
گلوکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں، خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کو کئی حقوق سے زبردستی محروم بھی رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے حمیرا ارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ سے رواں اپریل میں طلاق ہو گئی تھی، ان کا 8 سالہ بیٹا بھی شوہر کے پاس ہے۔