چین میں طوفانی بارشوں کے باعث دریا بھرنے سے بدترین سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
غیر معمولی بارشوں سے چین کے 33 دریا اپنی انتہائی سطح سے بھی بھر چکے ہیں جس سے چین کو 30 کے دوران اس بار بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چین کے وزیر برائے آبی وسائل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 433 دریا اور بڑی جھیلیں اپنی انتہائی گنجائش کے بعد وارننگ لیول سے بھی اوپر جاچکے ہیں جب کہ غیر معمولی بارشوں سے دریاؤں کے بند بھی ٹوٹ چکے ہیں۔
وزیر آبی وسائل کا کہنا تھاکہ سیلابی سیزن کا آغاز جون میں ہوا اور سیلاب تھمنے کا عرصہ جولائی کے آخر یا اگست کے اوائل تک جارہا ہے تب تک جھیلوں میں موجودہ خطرناک صورتحال برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے سلسلے نے وسطی چین کو بری طرح متاثر کیا جو شمال کی طرف بھی بڑھے گا۔