سعودی وزارت اطلاعات نے حج کا لوگو جاری کردیا

170

کراچی:سعودی وزارت اطلاعات نے حج 1441 ہجری کا لوگو جاری کر دیا جو حج انتظامات کرنے والے ادارے استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق حج کے نئے لوگو میں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی کرتے ہوئے ‘بسلام آمنین’ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ دو الفاظ قرآن مجید کی سورہ الحجر کی آیت 46 سے ماخوذ ہیں۔ ‘بسلام’ سے مراد سلامتی کے ساتھ اور ‘آمنین’ سے مراد امن کے ساتھ ہے یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا۔