لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ دومرحلوں پرمشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا، جس میں کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچزاور29 فروری کوراولپنڈی میں بارش کی نذرہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جارہی ہیں۔