ہالی وڈ اداکارہ کیلی پریسٹن کینسر کےباعث زندگی کی بازی ہار گئیں

281

نیو یارک: ہالی وڈ بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کیلی پریسٹن کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ان کی عمر 57 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق کیلی پرسٹن گزشتہ 2 سال سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑی رہی تھیں، وہ 2018 میں اپنی آخری فلم گوٹی کی ریلیز سے قبل ہی موذی مرض کا شکار ہوگئی تھیں۔

گزشتہ 2 سال سے وہ زیر علاج تھیں اور بظاہر ان کی حالت بہتر تھی، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ 12 جولائی کو موذی مرض کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کے شوہر جان ٹراولٹا نے انسٹا گرام پر پیغام میں لکھا کہ میری خوبصورت بیوی کیلی، اتنے سارے لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی مدد سے، نے دو سال تک چھاتی کے سرطان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن انھیں آخر کار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔