جاڈا پنکٹ کا خود سے نصف عمر شخص سے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف

219

ہولی وڈ اداکارہ، گلوکار، کامیڈین و لکھاری 48 سالہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شادی شدہ ہونے کے باوجود 4 سال قبل خود سے نصف عمر شخص سے غیر ازدواجی تعلقات استوار کیے تھے۔

جاڈا پنکٹ نے اپنے شوہر معروف اداکار 51 سالہ ول سمتھ کے ساتھ فیس بک پر لائیو پروگرام کرنے کے دوران مذکورہ اعتراف کیا۔

دونوں میاں بیوی نے مذکورہ منفردپروگرام ایسے وقت میں کیا جب کہ چند دن قبل امریکی گلوکار 27 سالہ آگسٹ السینا نے ایک انٹرویو میں جاڈا پنکٹ سمتھ سے تعلقات کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے۔

آگسٹ السینا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب ان کے اور ان سے عمر میں دگنی بڑی اداکارہ جاڈا پنکٹ کے درمیان تعلقات استوار ہوئے تھے اس وقت انہیں ایسا لگا جیسے جاڈا پنکٹ کو غیر ازدواجی تعلقات استوار کرنے کی اجازت ان کے شوہر نے دی ہے۔