سوشل میڈیا پوسٹ میں موت کی بات کرنے کے بعد بھارتی اداکارہ چل بسیں

228

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل 29 سالہ دیویا چوکسے کی موت نے سب کو غمزدہ کردیا۔

دیویا چوکسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا۔

دیویا چوکسے نے چند ڈراموں سمیت کچھ اشتہارات میں کام کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج سے قبل ہی وہ موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر علاج رہیں۔

رپورٹس کے مطابق موذی مرض کا علاج کراتے کراتے دیویا چوکسے مالی مسائل کا شکار بھی ہوئیں تھیں اور انہوں نے مالی مدد کے لیے دوستوں اور مداحوں سے سوشل میڈیا پر اپیل بھی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دیویا چوکسے کی دو دن قبل اچانک حالت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں پہنچنے پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو بتایا تھا وہ ان کے پیغامات کے جوابات نہیں دیں سکیں گی۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہیں کینسر مار دے گا اور مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ ہسپتال میں چل بسیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے آسان موت کے لیے دعا بھی کی تھی اور ساتھ ہی سب کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔