بھارتی فوج سرحد پر بنگالی شہریوں کی جانیں لینے لگیں، 6 ماہ میں 25 شہری مار دیئے

225

ڈھاکا:بھارتی فوج سرحد پر بنگالی شہریوں کی جانیں لینے لگی، چھ ماہ میں 25 بنگالی شہری مار دیے۔ جبکہ بنگلہ دیشی حکام بے حسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورسز نے بنگلا دیشی شہریوں کو نشانہ بنانا معمول بنا لیا جبکہ بنگلہ دیش حکومت کوئی کارروائی کرنے سے بھی گریزاں ہے۔

رواں سال کے چھ ماہ میں 25 بنگلا دیشی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جبکہ سترہ زخمی ہوئے اورتین اغوا کرلیے گئے۔

بنگلہ دیش انسٹیٹوٹ آف پیس اینڈ سکیورٹی کے صدر اور سابق میجر جنرل منیر الزمان کا کہنا ہے کہ بھارت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور نہ ہی بنگلہ دیش نے احتجاج کیا ہے۔

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹیننٹ کرنل فیاض الرحمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ ہوں گے۔