لاہور:سٹیج اداکارہ روبی انعم کی طبیعت سنبھلنے لگی، پی آئی سی میں اینجیو گرافی ہوئی اور ان کے دل میں سٹنٹ ڈال دیا گیا۔
اس دوران اداکارہ روبی انعم کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے روبی انعم کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔
تاہم آج معروف سٹیج اداکارہ روبی انعم کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی ہوئی ہے جس کے بعد ان کے دل میں ایک اور سٹنٹ ڈال دیا گیا۔
سٹیج اداکارہ کے شوہر اظہر اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ روبی انعم اب ہوش میں ہیں اور پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ سبھی سے روبی انعم کے لئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔