ممبئی :سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کا بھارتیکپتان ویرات کوہلی سے موازنہ قبل از وقت ہے ۔یوٹیوب چینل پر 43 سالہ سابق بھارتی اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم ایک پرجوش صلاحیت ہیں مگر سچائی یہی ہے کہ ان سے بہت پہلےکھیل میں آنیوالے ویرات کوہلی ان سے بہت آگے اور عظمت کے مالک پلیئرز میں شامل ہو چکے ہیں۔