نادیہ جمیل نے کینسر کیخلاف جنگ جیت لی

235

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کینسر کی بیماری کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعدعلاج کی غرض سے لندن چلی گئی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہوں نے بریسٹ کینسر کو شکست دے دی ہے۔