انسٹاگرام نے بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معذرت کرلی

261

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے 3 دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ان کی والد سے متعلق کی گئی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

سپر ماڈل نے اپنی اسٹوری میں انسٹاگرام کی جانب سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل شیئرنگ ایپ کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

فیشن میگزین ایلے کے مطابق انسٹاگرام نے بیلا حدید کی جانب سے 7 جولائی کو اسٹوری پر شیئر کیے گئے والد کے پرانے پاسپورٹ کی پوسٹ کو ہٹادیا تھا۔

ماڈل کی جانب سے والد کے شیئر کیے گئے پاسپورٹ میں ان کے والد محمد حدید کی جائے پیدائش پر واضح طور پر فلسطین لکھا ہوا تھا۔