زندگی کو خوبصورت بنانا اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے: صنم سعید

243

لاہور: پاکستان کی جینئس اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ زندگی کو خوبصورت بنانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہونے والے واقعات پر ہمارا ردعمل اچھا یا برا جیسا ہوگا ہماری زندگی ویسے ہی گزرے گی، زندگی صرف 10 فیصد واقعات پر مشتمل ہوتی ہے اور90 فیصد زندگی ان واقعات پر ہمارا ردعمل ہوتا ہے۔

صنم سعید نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اپنی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ہمیں اچھے ردعمل کو اپنانا ہوگا ،ایسے کام کرنا ہوں گے جن سے لوگ خوش ہوں، کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے ہاتھوں سے کبھی کسی کا دل نہ دکھے۔