چینی برانڈ نے جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر معذرت کرلی

337

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

آن لائن چینی اسٹور شین نے اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کے لیے پیش کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نا صرف برانڈ پر تنقید کی جانے لگی بلکہ شین کو بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔