سب سے معافی مانگتا ہوں‘‘ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی’’

278

سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، ان کی لاش ایک دن بعد  برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیئول کے میئر پارک وان سون گزشتہ روز لا پتا ہو گئے تھے، آج کی ان کی لاش گھر کے قریبی علاقے سے برآمد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 64 سالہ پارک ون سون نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ میں لکھا تھا ‘میں سب معافی مانگتا ہوں۔’ واضح رہے کہ مئیر سیئول کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں، ان کی سابق سیکریٹری نے ان پر جنسی ہراساں کے الزامات عائد کیے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وان سون کی لاش 7 گھنٹے بعد شمالی سیئول میں پہاڑیوں سے ملی، ان کی بیٹی نے پولیس کو ان کی گم شدگی کی شکایت کی تھی، ان کی لاش اسی علاقے میں ملی جہاں ان کے موبائل کی آخری لوکیشن آئی تھی، پولیس نے شکایت ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کر دی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ جس جگہ سے لاش ملی ہے وہاں کوئی غیر معمولی نشانیاں نہیں ملیں۔