کرونا وبا میں بھی بھارتی فکسرز سرگرم، ٹی 20 میچ میں فکسنگ

297

نئی دہلی: کرونا وائرس کی وبا میں بھی بھارتی فکسرز سرگرم ہوگئے، ٹی ٹوینٹی میچ فکسنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی میں ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران فکسنگ کے الزام میں پنجاب پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، رویندر ڈانڈی وال نامی فکسر نے جھانسہ دیا میچ موہالی میں تھا اسٹریمنگ میں سری لنکا دکھایا گیا۔

فکسر رویندر کا تعلق راجستھان سے بتایا جارہا ہے اور وہ ماضی میں بھی جعلی ٹورنامنٹس کے انعقاد کا ذمہ دار بتایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر ڈانڈی وال نے متعدد جعلی ٹورنامنٹ سے پیسہ بنا چکا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک شخص کو دھوکہ دہی اور جوئے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ منتظمین اور مزید کھلاڑیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

موہالی پولیس کے چیف کلدیپ سنگھ چہل نے بتایا کہ یہ میچز آن لائن بیٹنگ کے مقصد سے منعقد کیے گئے اور سری لنکا کی ٹیمیں ہونے کا بہانہ کیا گیا۔ بھارت میں سٹے بازی ایک غیر قانونی عمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی فکسنگ کے الزامات لگ چکے ہیں، فکسنگ کے الزام آئی پی ایل کی ایک ٹیم چنئی سپر کنگز پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس سے قبل آئی سی سی عہدیدار نے بھی اعتراف کیا تھا کہ میچ فکسنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، فکسنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک بھارت میں موجود ہے۔