بھارت کے امیر ترین شخص زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے تیار

293

ویڈیو چیٹ یا کانفرنسنگ کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذہن میں زوم، اسکائپ، گوگل میٹ یا فیس بک میسنجر رومز ذہن میں آتے ہیں۔

مگر بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی اب ان تمام پلیٹ فارمز کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔

میکش امبانی کے ریلائنس کے پلیٹ فارم میں حال ہی میں 15 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اب یہ کمپنی ویڈیو کانفرنسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہی ہے۔

رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ویڈو کانفرنس سروس جیو میٹ کو متعارف کرایا ہے جو دیکھنے میں زوم سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔

زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی (720 پی) لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں اور یہ بیک وقت سو افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین 24 گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔