کیا آپ کے فون کی چارجنگ سست ہوگئی ہے؟

258

آج کل بیشتر افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں مگر ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اکثر چارجنگ ثابت ہوتا ہے۔

درحقیقت اکثر فونز میں کچھ عرصے بعد ایسا نظر آتا ہے کہ وہ چارج ہونے کے لیے معمول سے زیادہ وقت لے رہے ہیں۔

اور یہ آپ کا تصور نہیں ہوتا درحقیقت واقعی بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں وقت لگتا ہے۔

ایسی متعددوجوہات ہوسکتی ہیں جو کسی اینڈرائیڈ یا آئی فون کی چارجنگ کی رفتار سست کردیتی ہیں مگر بیشتر عام وجوہات پر قابو پانا آسان ہوتا ہے۔

چارجنگ کیبل کا مسئلہ

فون کے چارجنگ سسٹم کا سب سے کمزور لنک وہ کیبل ہوتی ہے جس سے اسے چارج کیا جاتا ہے۔

ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ چارجنگ کیبل بظاہر ٹھیک ہو اور کوئی نقصان نظر نہ آرہا ہے مگر یو ایس بی کیبلز کو اکثر اندرونی طور پر نقصان پہنچتا ہے، جس سے ان کی کرنٹ پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ فون کی چارجنگ سست روی سے ہورہی ہے تو اس مسئلے کا ایک آسان ترین حل چارجنگ کیبل کو بدلنا ہے۔

کمپپوٹر کی جگہ پلگ آؤٹ لیٹ کو ترجیح دیں

تیز ترین چارج کے لیے زیادہ بہتر یہ ہوتا ہے کہ پاور اڈاپٹر کو پلگ آوٹ میں لگا کر فون چارج کریں۔

کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس میں عموماً ڈھائی واٹ کرنٹ ہوتا ہے اس کے مقابلے میں آج کل کے فونز کے ساتھ آنے والے چارجر 12 واٹس سے کم کرنٹ فراہم نہیں کرتے، یعنی کمپیوٹر کے مقابلے میں لگ بھگ 5 گنا زیادہ تیز چارجنگ کرتے ہیں۔