لاک ڈاؤن کے ستائے شہریوں کے لیے جعلی پروازوں کا اہتمام

286

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں گزشتہ 6 ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، وہیں دنیا کے تقریبا 200 ممالک کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ سے فضائی سفر پر بھی پابندی عائد ہے۔

فضائی سفر پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے کئی ممالک کے ایسے شہری جو معمول کے مطابق ایک سے دوسرے ملک سفر کرنے کے عادی تھے وہ انتہائی بوریت کا شکار ہیں اور وہ کسی طرح بھی اب سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔

تائیوان نے ایسے ہی بوریت کے شکار افراد کو خوش کرنے کے لیے ’جعلی پروازوں‘ کا اہتمام کیا ہے جو درحقیقت میں کہیں بھی نہیں جاتیں اور ان میں بٹھائے جانے والے افراد کچھ وقت پرواز میں بیٹھ کر واپس گھر لوٹ جاتے ہیں مگر وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے فضائی سفر کیا۔