میانمار: حکومت پر قبضے کے دو سال، فوجی حکمران اپنے عوام سے جنگ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

94

نیویارک:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں فوج کی جانب سے حکومت پر قبضے کو دو سال ہوگئے ہیں لیکن عوام ان کے خلاف ہیں اور ملک میں اپنے عوام سے جنگ کر رہے ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس نے میانمار میں فوجی حکومت کے دو سالہ اقتدار کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں کہا ہے کہ 2 ہزار 940 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور 30 فیصد حراست کے دوران مارے گئے۔ہلاکتوں کی تعداد میں بارے میں بتایا گیا ہے کہ درست تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس کی میانمار کے لیے مختص ٹیم کے سربراہ جیمز روڈیہور نے کہا کہ مسلح افواج اس وقت تقریباً 13 مختلف محاذوں پر لڑائی میں سرگرم ہے۔جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ فوج تیزی سے کمزور ہوتی جا رہی ہے اور بری فوج کے لیے راستہ بنانے کی خاطر فضائیہ اور آرٹلری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔