داعش میں شامل ہونے والی برطانوی خاتون شہریت بحالی کی کوشش میں ناکام

52

برطانیہ سے کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں شام جانے والی برطانوی خاتون کی شہریت ختم ہونے کے خلاف درخواست خارج کردی گئی ہے۔اسکول گرل کے طور پر برطانیہ سے کالعدم داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے شام جانی والی خاتون کی شہریت ختم ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی ہے جبکہ ان کے وکلا نے عزم کیا کہ وہ جنگ جاری رکھیں گے اور اب کچھ حد تک کیس مکمل ہونے کو ہے۔خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے 2019 میں قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر شمیشا بیگم (داعشی دلہن) کی شہریت ختم کردی تھی۔قومی سلامتی کی بنیاد پر شہریت خارج ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والے ادارے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن نے گزشتہ روز شمیما بیگم کی شہریت ختم ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے وکیل ڈینیل فرنر نے نمائندگان کو بتایا کہ ’ہم اس فیصلے کو چیلنج کرتے رہیں گے۔‘