مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 2-3 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ جیت لی

294

مانچسٹر سٹی نے فائل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پانچ سیزن میں چوتھی بار پریمیئر لیگ جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پیپ گارڈیولا کی ٹیم اتحاد اسٹیڈیم میں دوسرے ہاف کے درمیان تک 2-0 سے پیچھے رہنے کے بعد ٹائٹل سے محروم ہونے کے دہانے پر تھی۔

لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کھلاڑی الکےگنڈوگن نے حیران کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کر دیا جس کے بعد روڈری نے دوسرا گول کرکے ٹیم کا اسکور برابر کردیا۔

الکےگنڈوگن نے میچ کے 81ویں منٹ میں پانچ منٹ کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کے لیے تیسرا گول کیا جس کے بعد میدان میں شاندار جشن کا آغاز ہوگیا اور دوسرے نمبر پر رہنے والی لیورپول کی وولوز کے خلاف ان کی 3-1 کی فتح کو بھی بے معنی بنا دیا۔

مانچسٹر سٹی نے لیورپول سے ایک پوائنٹ آگے رہتے ہوئے 93 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ اختتام کیا۔

تناؤ سے بھر پور ٹورنامنٹ کے آخری دن برنلے نے لیڈز کو شکست دی جب کہ ٹوٹنہم نے اپنے شمالی لندن کے حریف آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کیا۔