ابرار الحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

174

گلوکار ابرارالحق نے بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گانے کو بلا اجازت استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم جگ جگ جیو کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرارالحق کا گانا "نچ پنجابن” استعمال کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا ، عدالت جا کر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر کی طرح کے ہدایتکاروں کو نقل کئے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، بھارت میں میرے چھٹے گانے کی نقل کی گئی ہے۔