سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

297

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ  سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کی خالہ کی جلد صحتیابی کے لئے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سب سے  موضوعِ بحث رہنے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میرکے بارے میں کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان دونوں  میں علیحدگی ہوگئی ہے تاہم دونوں اداکاروں یا ان کے خاندان کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

تاہم آج سوشل میڈیا پر  احد رضا میر کی خالہ کی جانب سے انسٹاگرام پر  کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے ، صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جو آج کل کیمو تھراپی سے قبل اور بعد کیے  جانے والے ہیئر کٹ  کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔