ٹائیگر شروف نےننھے پاکستانی مداح سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی

142

کراچی: سوشل میڈیا پر ٹائیگر شروف کے ننھے پاکستانی مداح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکار نے بھی ردِعمل دیا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے بچے سبحان سہیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر کا مداح ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبحان بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی طرح رقص کر رہا ہے اور اس علاقے کے سب ہی لوگ اس کے رقص کے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے پھیلی کے ٹائیگر شروف نے بھی بچے کی اس ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔ ٹائیگر شروف کی جانب سے اس بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’امید ہے کہ کبھی اس سے ملاقات ہو سکے‘‘۔