بھارت میں ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی، 62 افراد کیخلاف مقدمات قائم

388

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پر 62 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نعرے بازی کا واقعہ ضلع ہزاری باغ میں پنچائیت الیکشن کے دوران پیش آیا جس میں جیت کی خوشی میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے جا رہے تھے۔ چار مراحل پر مشتمل پنچائتی انتخابات میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کا یہ دوسراواقعہ ہے۔

اس سے قبل اکیس اپریل کو ضلع گریدھی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔