ایرانی صدر کا کرنل خدائی پر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان

366

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کرنل صیاد خدائی پر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمان کے دورے پر آئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مجرموں سے شہید کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ انہوں نے سکیورٹی حکام سے مجرموں کا تعاقب کرنے پر زور دیا۔

کرنل صیاد خدائی پر گھر کے باہر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی تھی، پانچ گولیاں لگنے کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑگئے تھے۔