منیلا: فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ساحلی علاقے میں پورٹ کوئزن کے قریب مسافر بردار جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کشتی میں 134 افراد سوار تھے۔
آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔ بقیہ مسافروں کو بحفاظت نکا لیا گیا۔
1987 میں گنجائش زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی کے آئل ٹینکر سے تصادم میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔