ایکواڈور کی جیل میں خونی تصادم سے 12 قیدی ہلاک، 10 زخمی

103

کیٹو: ایکواڈور کی جیل میں خونی تصادم سے 12 قیدی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔حکام کےمطابق ایل توری جیل میں ایک تنظیم اندرونی حصے کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی تھی جبکہ کچھ قیدیوں نے اس پر بغاوت کردی۔ تصادم کے بعد 90 افراد کو جیل سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔گزشتہ برس بھی منشیات اسمگلنگ پر لڑائی میں 316 افراد ہلاک ہوئے تھے۔