لاہور:
فاسٹ بولرحسن علی نے ٹیم کے ساتھ مانچسٹر میں موجود آل راؤنڈر فہیم اشرف سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔
انجری اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر تک محدود فاسٹ بولرحسن علی نے ٹیم کے ساتھ مانچسٹر میں موجود آل راؤنڈر فہیم اشرف سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔ ویڈیو لنک پر دونوں نے ہنسی مذاق میں دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوزمیں حسن علی نے پوچھا کہ لاک ڈاون میں شاپنگ کیسے کررہے ہیں، جس پر فہیم اشرف کا جواب تھا کہ شاپنگ کرنے نہیں جاسکتے، آن لائن چیزیں منگوارہا ہوں۔ یہ بھی بتایا کہ گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ ہوٹل میں اسنوکرسمیت دیگر انڈور گیمز کھیل رہے ہیں۔