سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

159

کراچی: سوشل میڈیا صارفین ڈراما سیریل ’’خانی‘‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔کچھ روز قبل ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔ماڈل منال سلیم کی یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ ان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ منال سلیم اداکارہ ثنا جاوید کی بات کررہی ہیں اور پھر کئی میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے خوفناک تجربے کو شیئر کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔