ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا سے 10گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
2011 کے فائنل میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے 42 سالہ سنگاکارا سے پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا، جہاں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق 10 گھنٹے کی تفتیش کے بعد سنگاکارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے احترام اور کھیل کے لیے میری ذمے داری کی وجہ سے میں یہاں بیان دینے آیا تھا، مجھے امید ہے کہ اس تفتیش کے اختتام کے بعد سابق وزیر کھیل مہندا نندا التھ گماگے کی الزامات کے حوالے سے حقیقت سامنے آجائے گی۔