روس نے چلڈرن اسپتال پر بمباری کی خبر کو جعلی قرار دے دیا

265

ماسکو: روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں واقع چلڈرن اسپتال پر بمباری کے دعوے کو ’’جعلی خبر‘‘ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یہ عمارت طویل عرصے سے یوکرینی فوجیوں کے قبضے میں تھی جو پہلے ایک میٹرنٹی اسپتال تھا۔اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’اس طرح جعلی خبریں جنم لیتی ہیں‘‘۔دمتری پولیانسکی نے کہا کہ روس نے 7مارچ کو خبردار کیا تھا کہ اسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں سے یوکرینی فوج مسلسل فائرنگ کر رہی تھی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کو دکھایا گیا ہے جبکہ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ’ظم‘ ہے۔