پریانکا چوپڑا نے ابھیشیک بچن کا موبائل کیوں چرایا؟

311

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار بتایا تھا کہ انہوں نے ابھیشیک بچن کا موبائل چرایا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ اور معروف ٹاک شو میزبان سیمی گریوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2006 میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کیے گئے انٹرویو کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بلف ماسٹر‘‘ کے سیٹ پر پیش آنے والے انتہائی دلچسپ واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سیمی گریوال پریانکا سے پوچھتی ہیں آپ نے ابھیشیک بچن کا موبائل چرایا تھا ؟ اس سوال پر پریانکا ہنس پڑتی ہیں اور حیرانی سے کہتی ہیں لیکن پہلے ابھیشیک بچن نے میرا موبائل چرا یا تھا۔پریانکا واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہتی ہیں ابھیشیک نے میرا موبائل چرایا اسے بند کیا اور اس کے اوپر بیٹھ گیا تاکہ مجھے وہ نہ مل سکے اور میں اپنے موبائل کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پاگل ہوگئی۔ میں جانتی تھی اس حرکت کے پیچھے ابھیشیک ہی ہے لیکن اس نے صاف منع کردیا کہ اسے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ بالآخر ابھیشیک کو میرا موبائل دینا ہی پڑا کیونکہ وہ زیادہ دیر تک وین میں نہیں بیٹھ سکتا تھا۔پریانکا نے مزید بتایا بعد ازاں ابھیشیک غیرارادی طور پر وین میں اپنا موبائل بھول گیا اس وقت میں اور اداکار رتیش دیش مکھ وہیں بیٹھے تھے۔ لہذا میں نے ابھیشیک کا فون لے کر شرارت میں رانی مکھرجی کو میسیج کیا کہ ’’مجھے تمہاری یاد آرہی ہے تم کیا کررہی ہو‘‘؟ حالانکہ رتیش دیش مکھ نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا لیکن میں نے پھر بھی رانی کو میسیج کردیا۔