سلمان نے فلم بازیگر کی آفر ٹھکرائی جس کے بعد کنگ خان کو کاسٹ کیا، فلم ساز

104

ممبئی: بھارت کی کامیاب فلموں میں شامل ‘بازی گر’ کی کاسٹنگ کے حوالے سے فلم ساز رتن جین نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کے لیے کنگ خان سے قبل سلمان خان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ فلم بازی گر 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جسے شاہ رخ خان کی بہترین فلموں میں بھی شمار کیا جاتا ہے جس کی بدولت انہیں 39ویں فلم ایوارڈز میں بہترین اداکاری کا ایواڈ بھی دیا گیا تھا۔بازی گر کے 29 سال مکمل ہونے پر مذکورہ فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ ہم نے پراجیکٹ کے لیے پہلے سلمان خان اور انیل کپور کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے آفر مسترد کردی اور اس طرح بات نہیں بن سکی۔رتن جین کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ہم شاہ رخ خان کے کام سے متاثر ہوئے اور پھر انہیں فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، کاسٹنگ کے لیے کنگ خان سے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بھرپور محنت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم میں جاندار اداکاری کرکے خود کو ثابت کردیا۔