بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کورونا میں مبتلا

95

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شروتی ہاسن کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ کووڈ19 کا شکار ہوگئی ہیں جس پر مداحوں نے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔شروتی ہاسن نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود مجھ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جلد کورونا سے صحت یاب ہوکر پھر سے پرانی زندگی میں واپس آؤں گی۔خیال رہے کہ شروتی ہاسن نے حال ہی میں ڈیجیٹل سیریز میں بھی ڈیبیو کیا ہے۔ بیسٹ سیلر نامی سیریز میں شروتی کے ہمراہ اسٹار اداکارہ گوہر خان اور ارجن باجوہ نے بھی اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔