عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے: اداکارہ صنم سعید

100

لاہور:پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ وزیراعظم سچے ہیں یا نہیں۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران میزبان نے’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار کشف کے حوالے سے پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں۔معروف اداکارہ نے شو میں کہا کہ فواد خان کی بجائے اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔