کراچی اور لاہور کے شائقین نے پی ایس ایل 7 کو چار چاند لگائے، چیئرمین پی سی بی

280

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کامیاب رہا جس کو کراچی اور لاہور کے شائقین نے کامیاب بنایا۔پی ایس ایل فائنل سے قبل اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے کراوڈ نے ایونٹ کو چار چاند لگائے۔