بالی وڈ کوریو گرافر سروج خان حرکت قلب بند ہونے کے سبب چل بسیں

258

لاہور: بالی وڈ کوریو گرافر سروج خان 71 برس کی عمر میں چل بسیں، انہیں کچھ عرصہ سے سانس کا مرض لاحق تھا تاہم دل کا دورہ ان کی موت کی وجہ بنا۔

سروج خان گزشتہ ایک ماہ سے سانس کی بیماری کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹروں نے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، جمعہ کی صبح ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد وہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔ متعدد بالی وڈ شخصیات نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔