واٹس ایپ میسج ری ایکشن فیچر متعارف

264

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقۂ استعمال سامنے آگیا۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کو میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے سامنے میسج ری ایکشن فیچر کا آپشن سامنے آجائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جلد اس فیچر کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ، میسنجر، انسٹاگرام میں پہلے سے کسی بھی پیغام پر ردعمل دینے کی سہولت دستیاب ہے۔