عدالت کے حکم پر جوکووچ کو آسٹریلیا سے ڈیپورٹ کردیا گیا

381

میلبورن میں تین رکنی فیڈرل کورٹ ٹربیونل نے سماعت کے بعد نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، ویزا کینسل ہونے کے بعد جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا گیا۔ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزہ بحالی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد کھلاڑی کو پہلی دستیاب پرواز سے ملک بدر کردیا گیا جس کے بعد جوکووچ کل سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے۔سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ کوویڈ ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے پہلی بار ان کا ویزہ بارڈر فورس نے منسوخ کیا، جس پر ان کے وکلا نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کا ویزا بحال کیا تھا۔تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر دیا جس کے بعد جوکووچ کو بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا تھا اور مل بدری کے لیے پہلی دستیاب فلائٹ ملنے تک ٹینس کے عالمی چیمپئن بدستور حراست میں ہی رہے۔