موبائل فونز ہماری زندگیوں کے اہم جزو بن چکے ہیں اور ان کے بغیر آج کل کی جدید زندگی گزارنا مشکل ہے۔تاہم موبائل فون صارفین کو اکثر بیٹری کی چارجنگ سے متعلق مسائل کا سامنا رہتا ہے۔یہاں ہم آپ کو چند ایسے طریقوں سے روشناس کرائیں گے جن پر عمل کر کے آپ موبائل بیٹریوں کے دورانیے کو بڑھا سکتے ہیں۔روازنہ کی بنیاد پر موبائل فون چارج کرنے کے باعث بیٹری کا دورانیہ کم ہوتا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق موبائل کی بیٹری 400 مرتبہ چارج ہونے کے بعد اپنی 20 فیصد صلاحیت کھو بیٹھتی ہے، جب کہ بعض ماہرین نے یہ تناسب 100 مرتبہ چارجنگ کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔اگر چارجنگ کے دورانیے کو کم اور ان عناصر سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے جو بیٹری کو زیادہ استعمال کرتے ہیں تو صارف با آسانی بیٹری کے مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔موبائل کو زیادہ گرم اور ٹھنڈی جگہ سے دور رکھیں۔اگر آپ کا موبائل گرم یا ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہو تو یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کے لئے نقصان دہ ہے۔موبائل فون کو گاڑی میں چھوڑ دینا سب سے بڑی حماقت ہے گرم جگہ گاڑی کا ہونا موبائل کو متاثر کر سکتا ہے۔