ثانیہ مرزا نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

216

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ان سے بالی وڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ٹینس اسٹار نے جواب دیا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور میرے خیال میں وہی کافی ہے، ثانیہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسان کو وہی چیز کرنی چاہیے جو کرنا آتی ہو۔ویڈیو میں ثانیہ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو کو مبارکباد بھی دی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے نئے سال کے پلان سے متعلق کہا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے تو وہ نیو ائیر نائٹ کو 10 بجے غالباً سو رہی ہوں گی۔