بھارت: گولڈن ٹیمپل میں ’توہین‘ کی کوشش کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک

285

بھارت میں سکھوں کے مقدس ترین مزار ’گولڈن ٹیمپل‘ میں مبینہ طور پر توہین کا ارتکاب کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی شہر امرتسر میں ہفتہ کو شام کی عبادت کے دوران نامعلوم شخص ریلنگ پھلانگ کر مندر کے اندرونی احاطے میں داخل ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس شخص نے سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرانتھ صاحب کے سامنے رکھی تلوار اٹھانے کی کوشش کی، جس پر وہاں موجود عبادت گزاروں نے پہلے اسے روکا اور پھر تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اپنے دفتر سے متعدد ٹوئٹس کیے اور اس شخص کے ’انتہائی بدقسمت اور گھناؤنے فعل‘ کی مذمت کی۔چنئی نے بھی اس گھناؤنے فعل کے پیچھے مقصد اور اصل سازش کاروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔