اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد، شیلنگ

304

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے معمر افراد پر شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، متعدد کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینی خاندان کو ان کے گھر سے زبردستی نکالنے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے مظاہرہ کیا، صیہونی فورسز کی جانب سے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔

اسرائیلی فورسز کے اہلکار معذور اور معمر افراد کو بھی مارتے رہے ،متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔