میانمار: مٹی کے تودے گرنے سے 160 کان کن ہلاک

366

شمالی میانمار میں مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی پتھر کی کان میں کام کرنے والے 160 مزدور ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق چین کی سرحد کے ساتھ ریاست کاچن میں مٹی کے تودے شدید بارش کے باعث گرے، جہاں سے ہر ساتھ اربوں ڈالر کے قیمتی پتھر نکالے جاتے ہیں۔

شدید بارش کے باعث ایک پہاڑ کا کچھ حصہ الگ ہوگیا جس سے مٹی کے تودے کان کنوں پر آکر گرے۔

میانمار کے محکمہ فائر سروسز نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مزدور ان کے نیچے دب گئے تھے۔